کراچی : کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے محمد فاروق نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی۔
جس میں کہا گیا کہ مونس علوی نے میٹنگ میں جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور میٹنگ کے دوران سوالات کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر مونس علوی اٹھ کر چلے گئے۔
ایم پی اے کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں موجود ممبران کے استحقاق کی پامالی ہوئی، استدعا ہے کہ تحریک استحقاق منظور کر کے مزید کارروائی کے لیے استحقاق کمیٹی کے سپرد کی جائے۔
مزید پڑھیں : طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کیسے تبدیل ہوا؟ اراکین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم
یاد رہے سندھ اسمبلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس مین اراکین اسمبلی نے سی ای او کے ای پر برہمی کا اظہار کیا ، محمد فاروق نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، شیڈول کب اور کیسے کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔
مونس علوی نے بتایا تھا کہ ہیٹ ویو 45 ڈگری پر لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے تو محمد فاروق کا کہنا تھا کہ کراچی میں 45 ڈگری درجہ حرارت کب ہوا ہے۔
سی ای او کے ای نے کہا تھا کہ جماعت اسلامی والوں کو ہم سےکچھ زیادہ محبت ہے، جس پر محمد فاروق نے بتایا کہ جماعت اسلامی غور کررہی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی لے آئیں۔
خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس میں سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کے غیر سنجیدہ رویے پر اراکین نے برہمی کا اظہار کیا۔