فیصل آباد : کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالک مکان کے تشدد سے جان کی بازی ہار گئی، عالیہ کا تعلق روشن والا سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔
کمسن گھریلو ملازمہ عالیہ مبینہ طور پر مالک مکان کے تشدد سے جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ذیشان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عالیہ کا تعلق روشن والا سے تھا۔
والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، ملزمان نے بچی کی لاش خاموشی سے ورثا کے گھر پہنچا دی۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، متاثرہ خاندان نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں 13سالہ گھریلوملازمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے لواحقین سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گھریلوملازمہ کوقتل کرنےوالےمالکان کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان کے گھر سے مقتولہ کی 8 سالہ بہن شمائلہ بھی بازیاب کرائی گئی۔
مزید پڑھیں : فیصل آباد: 17 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے باعث حاملہ
گھریلوملازمہ کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، ذیشان اوراسکی بیوی کیخلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
جس میں کہا ہے کہ ملزمان عالیہ کو رشتے داروں کے گھروں میں کام پربھیجتےتھے، کام سے انکار پرعالیہ کولکڑی اورڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
والد کا کہنا تھا کہ عالیہ تشدد سے جاں بحق ہوئی تو لاش بالائی منزل پر پھینکی گئی، لاش پر تشدد کے نشان تھے جبکہ سر اور بازوؤں پر زیادہ چوٹیں تھیں اور میرے شور مچانے پر ملزمان نے رقم لے کر معاملہ ختم کرنےکی کوشش کی۔