ایران کی نئی فوجی قیادت کا اعلان

ایران نے فوج کے نئے سربراہ اور کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب کے نام کا اعلان کر دیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی فوجی رہنماؤں کی شہادت کے بعد ایرانی فوج اور اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے لیے نئے سربراہوں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو علی الصبح اسرائیلی فضائی حملے میں چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کے بعد علی خامنہ ای نے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/who-are-the-iran-generals-nuclear-scientists-assassinated-by-israel/

بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو آئی آر جی سی کا نیا کمانڈر انچیف نامزد کیا گیا ہے۔ وہ میجر جنرل حسین سلامی کا جانشین ہے، جو بھی اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔

اسرائیل کے حملے میں میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نے مزید میجر جنرل علی شادمانی کو خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔

اسرائیلی حکومت نے جمعہ کو رات بھر ایران پر فوجی حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جسے حالیہ تاریخ میں دونوں ممالک کے درمیان سب سے براہ راست اور مہلک تصادم قرار دیا جا رہا ہے۔