سربراہ مسلمز فار ٹرمپ ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کے حامی تھے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی ایک دوسرے پر حملے کے بعد اب امید ہے آئندہ 48 گھنٹے میں کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔
ساجدتارڑ نے کہا کہ یہ غزہ نہیں ہے، یہ ایران ہے، ان کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے لیکن ایران کو چاہئے تھا ابھی خود کو بچانے کیلئے کسی پلان بی پر جاتا۔
مزید پڑھیں : اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا
ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ایران اس وقت تنہا ہے اسے اسلامی ممالک کی حمایت حاصل نہیں ہے، ایران کو اکیلے صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا لیکن اسرائیل کے پاس امریکا کی حمایت بہت بڑا ہتھیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی ڈیل نہ ہو جائے، اسی لیے اس نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، اگر آج اسرائیل ٹرمپ کی بات نہیں سنتا تو بھارت، روس یا یوکرین بھی مستقبل میں ان کا اعتبار نہیں کریں گے۔