اسرائیل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا، بھارت میں ہلچل

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان

بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دیکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، سوشل میڈیا پر اس وقت سفارتی ہلچل مچ گئی جب بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا۔

سرکاری اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے گزشتہ شب ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا، جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔

اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا دیا۔

اسرائیل کی جانب سے ایسا نقشہ جاری ہونا دہلی کے لیے شدید سبکی کا باعث بن گیا، جموں و کشمیر اور لداخ تاریخی طور پر پاکستان اور چین کا حصہ ہیں، جن پر بھارت نے محض قبضہ کر رکھا ہے، اور عالمی سطح پر ایسے نقشے اس سچائی کی گونج ہیں۔