اسرائیلی وزیردفاع کاٹز کی خامنہ ای کے قتل کی براہ راست دھمکی

اسرائیلی وزیردفاع کاٹز کی خامنہ ای کے قتل

اتل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی براہِ راست دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع  کاٹز  نے ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا خامنہ ای بیرشیبہ میں سوروقا اسپتال پر حملے کی قیمت ادا کریں گے۔

کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے قسم کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ اسرائیل کی ریاست کو لاحق خطرات کو دور کیا جا سکے اور خامنہ ای کی حکومت کو ہلا دیا جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سوروقا اسپتال پر ایران کے مبینہ میزائل حملے کے بعد ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ تہران کو سوروقا اسپتال پر حملے کی پوری قیمت چکانی پڑے گی۔

مزید پڑھیں : ایران کے حملے میں تل ابیب کا اسپتال تباہ، نیتن یاہو کی دھمکی

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر صحت یوریل بوسو نے بھی اس حملے کو ‘سرخ لکیر عبور کرنا’ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ سوروقا اسپتال کو میزائل سے نشانہ بنا کر ایران نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

یاد رہے ایران نے تل ابیب، یروشلم، رمات گان اور ہولون پر سجیل میزائلوں کی بارش کردی تھی ،جس سے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت اور بیرشیبہ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرزتباہ ہوگیا۔

اسرائیل نے اسپتال سے ملحق سوروکا اسپتال خالی کرالیا ہے، اسرائیلی وزیرصحت یووال شتاینتز کا کہنا ہے اسپتال کا سازوسامان تباہ ہوچکا ہے۔

اسرائیلی فورسزکا دعویٰ ہےکہ ایران نے اسپتال پرمیزائل حملہ کیا ہے۔ لیکن ایرانی حکام کا کہنا ہے حملے میں اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا.