پاکستان کی معروف اداکارہ نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

اریج فاطمہ ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے 2019 میں اپنی ہٹ ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

اریج کی شادی ڈاکٹر عزیر علی سے 2017 میں ہوئی اور اب وہ دو پیارے بیٹوں کی ماں ہیں، اریج فاطمہ جعفری ہالینڈ میں رہتی ہیں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ شادی کے بعد وہیں آباد ہو گئی۔

حال ہی میں اریج فاطمہ نے حجاب کے ساتھ روحانی سفر کا آغاز کیا ہے، اداکارہ نے چند روز قبل فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی شروعات کے عنوان سے ایک ریل پوسٹ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

جس میں اداکارہ مکمل حجاب میں نظر آئیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں، جیسے میں نے کسی سے مشورہ مانگا ہو، سکون کریں، میں وہی کروں گی جو میرے دل کو درست لگے اور جس کی مجھے اللّٰہ کی طرف سے ہدایت ملے، حجاب کرنا کسی سے اجازت یا رائے لینے کا اعلان نہیں۔ ماشاءاللّٰہ، لا قوۃ الا باللّٰہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

اداکارہ کی اس تبدیلی نے ناصرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر مثبت و منفی تبصروں کی ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی۔

https://urdu.arynews.tv/arij-fatyma-husband-blessed-with-a-baby-boy/