’بلاول بھٹو سفارتکاری نہیں سیر کرکے آئے‘ پی ٹی آئی اور پی پی ارکان لڑپڑے

یومِ استحصال کشمیر پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان لڑ پڑے۔

ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی اور پی پی ارکان آمنے سامنے آئے تو ماحول گرم ہو گیا۔ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد پی ٹی آئی کے نثارجٹ اور پی پی کے آغارفیع اللہ کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔

نثار جٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو سفارتکاری نہیں بلکہ سیر کر کے آئے ہیں بلاول بھٹو کو ناکام دورہ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

پیپلزپارٹی کے اراکین نے نثار جٹ کے الفاظ پر شدید احتجاج کیا تو پی ٹی آئی اور پی پی اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنےجمع ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے عادل خان بازئی و دیگر نے بیچ بچاؤ کرایا۔ اراکین میں گرما گرمی پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی میں 15 منٹ کا وقفہ کر دیا۔