ایران اسرائیل جنگ بندی : خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

خام تیل کی قیمتیں

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی حیران کن کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے لگی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 3.5 فیصد کم ہوئی اور تیل 2 ڈالر 48 سینٹ کم ہو کر 69 ڈالر فی بیرل پرآگیا۔

ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں بھی 3.5 فیصد کی کمی ہوئی اور 2 ڈالر 37 سینٹ کمی کے بعد ویسٹ ٹیکساس خام تیل چھیاسٹھ ڈالر چودہ سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےمشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل جنگ بندی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں معمول پر آرہی ہیں۔

خیال رہے مشرق وسطی میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار تھیں۔

https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برینٹ کروڈ کی قیمت پانچ فیصد گرگئی تھی، ایک بیرل برینٹ کروڈ ساڑھے تین ڈالر سے زیادہ کمی کے بعد اکہترڈالر ساٹھ سینٹ پر آگیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس کروڈ کی قیمت ساڑھے چار فیصد سے زائد کمی کے بعد ڈبلیوٹی آئی کروڈ انہتر ڈالر اٹھارہ سینٹ فی بیرل ہوگیا تھا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھانے والوں کو خبردار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پرپیغام میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا تمام ملک تیل کی قیمتیں نیچی رکھیں، ایسا کرنے والے دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،ایسا نہ کریں۔