کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی گلے مل کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انگلش کاؤنٹی میں محمد عباس اور ایشان کشن ایک ہی ٹیم سے کھیل رہے ہیں، ایشان نے عباس کی گیند پر کیچ لیا اور وکٹ ملنے پر دونوں نے گلے مل کر جشن بھی منایا۔
عباس اور ایشان ناٹنگھم شائر الیون کا حصہ ہیں۔
گزشتہ روز ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 487 رنز اسکور کیے، ایشان کشن نے 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بالنگ میں محمد عباس نے حریف ٹیم کے ایڈم لائت کو گولڈن ڈک پر پویلین روانہ کیا۔
دوسری جانب رتوراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے جبکہ عبداللہ شفیق ویزا مسائل کے سبب تاخیر سے پہنچیں گے، دونوں کرکٹر اسی سیزن میں ایک ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔