جعلی دستاویزات اور بیرون ملک اسمگلنگ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں کیس میں ملزم صارم برنی نے ایک بار پھر درخواست ضمانت دائر کردی۔
ملزم کی پانچ درخواست ضمانت مجسٹریٹ، سیشن جج اور ہائیکورٹ مسترد کرچکی ہے۔
نئی درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم صارم برنی کو ایک سال قبل گرفتار کیا گیا لیکن اب تک فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور استغاثہ جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
درخواست کے مطابق تفتیشی افسر نے ٹرائل کورٹ میں کیس کو منتقل کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے حدود کے تعین کا معاملہ بھی ایک سال سے ٹرائل کورٹ میں ہے درخواست گزار پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے الزام سنگین نوعیت کا بھی نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم صارم برنی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔