نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے اپنی آنکھوں کی صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
لاہور میں پی سی بی اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر علی رضا کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور پاکستان کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی محنت پر یقین رکھتا ہوں، میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور میری آنکھوں میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اس سے قبل پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی تھی کہ علی رضا کو آنکھوں کی کوئی بیماری نہیں ہے اور وہ تمام فارمیٹس میں انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، یہ میرا پہلا کیمپ ہے اور میں اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہوں۔
علی رضا کا کہنا تھا کہ اگر ایان بشپ جیسا کرکٹر میری تعریف کرتا ہے تو یہ اعزاز کی بات ہے۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں، بابر اعظم نے پی ایس ایل کے دوران مجھے بہت سپورٹ کیا۔
علی رضا نے پی ایس ایل 10 کے 9 میچوں میں 25.25 کی اوسط اور 9.18 کی اکانومی ریٹ سے 12 وکٹیں حاصل کیں۔