اسلام آباد : وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ہائبرڈ حکومت کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا، ان کا بیان سنا تو یقین نہیں آیا، سمجھا کوئی فیک نیوز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اےآروائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ خواجہ آصف کے ہائبرڈ حکومت کےبیان سےاتفاق نہیں کرتا، کوشش کرتا ہوں حقائق پر مبنی بات کروں اور کسی کی طرح خبر بنانے کا شوق نہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میرے سینئر ہیں لیکن کیا ہائبرڈ ہے یعنی ہم کو کسی نے لا کر بٹھایا ہے جو اپوزیشن بھی کہتی ہے، جب میں نے خواجہ آصف کا بیان سنا تو یقین نہیں آیا اور سمجھا کوئی فیک نیوز ہوگی لیکن ہر بندے کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے لیکن ہمیں ایسے شوق نہیں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کہ میں خواجہ آصف کوکوئی مشورہ نہیں دے سکتا ہوں ، خواجہ آصف کی عمرکا تقاضا ہے وہ مشاورت سے آگے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی پالیسیاں بہت واضح ہیں، ہماری پارٹی جمہوری ہے، اسوقت کوئی کسی کے خلاف نہیں اور کوئی کسی کے خلاف بغض نہیں رکھتا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اکٹھے چل کر اس ملک کو محفوظ بنایا اور بچایا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کہ میں خواجہ آصف کوکوئی مشورہ نہیں دے سکتا ہوں ، خواجہ آصف کی عمرکا تقاضا ہےوہ مشاورت سےآگےجاچکےہیںس
وزیر ریلوے نے بتایا آج ہمیں 2چیزیں حاصل ہیں ایک مریم نواز کی پرفارمنس پنجاب جوآٹوپرلگ گیاہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلندکر دیا ہے اور ان دونوں کے پیچھے میاں نوازشریف کا وژن شامل ہے۔