’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

’میری دنیا آپ سے شروع اور آپ پر ختم‘ سجل علی کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کی نئی دلکش تصاویر اور جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

سجل علی ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں، معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے اپنی اور والدہ کے ہمراہ بچپن کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پوسٹ کی پہلی تصویر میں سجل علی کی مونوکروم تصویر شامل ہے جس میں وہ ایک ایسے پتھر کے برابر میں بیٹھے نظر آئیں جس پر لطٖ ‘عشق’ لکھا ہوا تھا، دوسری تصویر میں والدہ اور والد کی شادی کی یادگار تصویر بھی شامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

پوسٹ میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں ننھی سجل علی اپنی والدہ کی گود میں ہیں، آخر میں سجل نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں انکی والدہ کی انکے لیے لامحدود محبت کی منظر کشی ایک پیڑ کرتا دکھ رہا ہے۔

انہوں نے چند تصویروں کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے، اداکارہ نے ” میری زندگی آپ سے شروع ہو کر آپ پر ہی ختم ہوتی ہے” لکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔