تھرپارکر: ننگرپارکر کے مایا ڈیم میں ڈوبنے والے کراچی کے نوجوان کی لاش مل گئی، نوجوان محمد طلحہ دوستوں کے ساتھ تھر گھومنے آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر میں کراچی سے سیر کو گئے نوجوان کی لاش مل گئی۔
ایس ایچ اوننگرپارکر پیامبر شرما کا کہنا ہے نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئےتھر آیا تھا اور مایا ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
گزشتہ روز کارونجھر کے پہاڑی سلسلے میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچی تھی اور بارش کے دوران پانی کے شدید بہاؤ میں دس سے زائد سیاح پھنس گئے تھے۔
جس کے بعد مقامی افراد کی مدد سے باقی سیاحوں کو نکال لیا گیا تھا، تاہم محمد طلحہ نامی نوجوان لاپتا تھا، جس کی مسلسل تلاش کے بعد آج لاش ملی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق نوجوان کا تعلق کراچی کےعلاقےگارڈن سے ہے۔