شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار علی طاہر نے درفشاں سلیم کا وزن بڑھنے کی وجہ بتا دی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘، بھڑاس، پردیس سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
درفشاں سلیم اپنے کرداروں کو کہانیوں کے مطابق بخوبی ڈھال لیتی ہیں۔
اداکارہ درفشاں سلیم کو اپنے وزن میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بار بار مداحوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل علی گل ملاح اور شمعون عباسی نے بھی ان کے وزن پر بات کی تھی۔
حال ہی میں درفشاں سلیم نے وزن کم کیا اور اس کی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے ان کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کیے۔
View this post on Instagram
تاہم اداکار علی طاہر نے اب درفشان سلیم کی خوراک کی عادات کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے ان کا وزن کم نہیں ہوتا۔
علی طاہر نے کہا کہ درفشاں سلیم بھی ڈائٹ غذا کھاتی ہیں، ان کے لیے خصوصی غذا آتی ہے لیکن جیسے ہی انہیں کوئی میٹھی غذا نظر آئے گی وہ ڈائٹ کو بھلا کر کھانا شروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے درفشاں سلیم کو فوڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائٹ کی باتیں کرنے کے باجود خود کو ہر طرح کی غذا کھانے سے روک نہیں پاتیں۔