شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حکومت سے 200 یونٹس کا نظام ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان میں جون جولائی کا مہینہ آتے ہی عوام کو بجلی کے بلوں کے بڑھنے کا خوف ستانے لگتا ہے اور جب بجلی کا بل ہاتھ میں آتا ہے تو اسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔
ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے لگے ہیں۔
سینئر اداکار خالد انعم بھی اس سے قبل بجلی کے بلوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرچکے ہیں اب نعمان اعجاز نے بھی پوسٹ شیئر کی ہے۔
انہوں نے طنزیہ پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے تو کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔‘
نعمان اعجاز نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں یہ ظلم ہے۔
نعمان اعجاز کی پوسٹ سے بہت سے صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی ہر مہینے کے بل دیکھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ 200 یونٹ کی حد صرف عوام کو پھنسانے کے لیے ہے، کوئی رعایت نہیں، صرف سزا ہے۔