کراچی: رینجرزکی موجودگی میں بلاول ہاؤس کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، سات سال بعدشاہراۂ سعدی پرعام شہریوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔
کراچی میں سیکیورٹی ادارےحفاظت کےنام پربنائےگئے نوگوایریازختم کرنےکیلئےمتحرک ہو گئے۔
شہرکےعام گلی محلوں سےحفاظتی بیریئرہٹانے کےبعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کراچی کےاطراف لگی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق رات گئےرینجرزکی جانب سے پانچ گھنٹےطویل آپریشن کے بعد شاہراہ سعدی سےرکاوٹیں ہٹائی گئیں۔
رکاوٹیں ہٹائےجانےکےبعدسات سال سےبندشاہراہ پرایک بارپھرعام ٹریفک رکشہ ٹیکسی اوردیگرپرائیویٹ گاڑیاں رواں دواں ہیں۔