بھارت کے شہر غازی آباد میں دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد بہو نے ساس کو بری طرح زدوکوب کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بہو نے جھگڑے کے بعد ساس کو سیڑھیوں پر گھسیٹ کر مارا پیٹا۔
خاتون کے پاس کھڑی ایک عورت نے سارے منظر کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی جس کو بہو کی ماں کہا جارہا ہے، ساس کو اپنی بہو کی ماں کا سیل فون چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
گریٹر نوئیڈا ویسٹ نے ایکس پر خوفناک ویڈیو شیئر کی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ غازی آباد کے گووند پورم میں بہو نے اپنی ساس کو بار بار گرا کر مارا پیٹا۔ یکم جولائی کو ہونے والا واقعہ، پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔
بہت سے لوگوں نے تبصرہ سیکشن میں نوئیڈا پولیس کو ٹیگ کیا اور فوری کارروائی کی اپیل کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ "بہت افسوسناک ہے، ایسی خواتین کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔” ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا مہذب معاشرہ اس کی اجازت دیتا ہے؟ تیسرے صارف نے لکھا، "اگر کسی داماد نے ایسا کیا ہوتا تو کئی دنوں تک سرخیاں بنتی رہتیں لیکن چونکہ یہ بہو ہے، اس لیے سب خاموش ہیں۔
خاتون کی شناخت اکانکشا کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ساس کا نام سدیش دیوی ہے۔
سدیش دیوی کو انصاف کے حصول کے لیے تھانے کے کئی چکر لگانے پڑے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔