ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے امریکا اور مغربی ممالک پر دہرا معیار اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نےغزہ اور ایران کے معاملے پر امریکی و مغربی رویے کو منافقانہ قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران سے جوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن امریکا اور مغربی ممالک اسرائیل کے معاملے پر خاموش ہو جاتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران کےلیے نہیں لیکن اسرائیل کےلیےہاں؟ یہ دہرا معیار کیوں؟ امریکا و مغرب اسرائیل اور ایران دونوں کےلیے ایک جیسا رویہ اپنائے۔