ایئرپورٹ پر المناک حادثہ، نوجوان ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس کر ہلاک

ایئرپورٹ پر پیش آنے والے المناک حادثے میں ایک شخص اڑنے کےلیے تیار ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس گیا اور عبرتناک موت کا شکار ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو میلان ایئرپورٹ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردیے، ایک شخص مبینہ طور پر ہوائی جہاز کے انجن میں پھنس گیا جس سے اس کی موت ہو گئی جبکہ واقعے کے فوری بعد پروازوں کو بھی معطل کردیا گیا۔

یہ واقعہ شمالی اٹلی کے شہر برگامو کے ہوائی اڈے پر پیش آیا، میڈیا رپورٹس میں اسے ‘رن وے کا واقعہ’ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ یہ ایک نامعلوم شخص دوڑتے ہوئے انجن میں جا گرا۔

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، متاثرہ خاندان نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

برگامو میلان ہوائی اڈے کی اتھارٹی، SACBO نے بتایا کہ "ٹیکسی وے پر پیش آنے والی پریشان کن واقعے کی وجہ سے” تمام پروازیں برگامو-اوریو ال سیریو ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر معطل کر دی گئیں۔

اطالوی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے ہوائی اڈے کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بظاہر کوئی طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا اور ایک شخص دورتا ہوا آیا اور انجن میں پھنس گیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ شخص 30سال کی عمر کے آس پاس ایک زمینی کارکن تھا جو پرواز A319کے انجن میں پھنس گیا۔

https://urdu.arynews.tv/air-india-crash-india-refuses-un-to-join-investigation/