گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں نے پولیو کے گلگت بلتستان دوبارہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، حکومت نے گلگت بلتستان، کے پی میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم گلگت بلتستان اور کے پی کے سرحدی اضلاع میں چلائی جائے گی، خصوصی پولیو مہم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، کے پی کے ضلع کوہستان اپر، لوئر، کولائی پلس میں بھی چلائی جائے گی۔
کے پی، گلگت بلتستان کے اضلاع میں پولیو مہم 14 تا 18 جولائی چلے گی، اس مہم میں 1 لاکھ 58497 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی، خصوصی پولیو مہم کے دوران 1096 فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی کریں گے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دو جون کو پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، گلگت بلتستان میں آٹھ سال بعد پولیو وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے۔
گلگت بلتستان میں 2017 میں دیامر سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، ضلع دیامر کے 23 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی دیامر کے رہائشی بچے کے وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سے تھا، دیامر کے پولیو سے متاثرہ بچے کی ٹریول ہسٹری نہیں ملی تھی۔
https://urdu.arynews.tv/gilgit-baltistan-first-case-of-polio-virus/
واضح رہے کہ دیامر کا شمار گلگت بلتستان کے پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں ہوتا ہے، ضلع دیامر میں روٹین ایمونائزیشن کوریج کا لیول کم ہے۔
رواں سال ملک بھر سے پولیو وائرس کے چودہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم مئی میں چلائی گئی تھی۔