کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار

کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرتاحال برقرار ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے بعد سے گزشتہ دو روز سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیرہ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

آج بھی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔