کراچی :سی بی سی نے کنٹونمنٹ کی حدود میں "ناقابل رہائش” عمارتوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مخدوش عمارتوں کے معاملے پر سندھ حکومت کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن بھی میدان میں آ گیا۔
سی بی سی نے کنٹونمنٹ کی حدود میں "ناقابل رہائش” عمارتوں کی تفصیلات جاری کر دیں، حکام نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی حدود میں 63 "ناقابل رہائش عمارتیں ہیں۔
سی بی سی کے علاقے دہلی کالونی، مدنیہ آباد اور لوئر گزری میں ملا کر 63 مخدوش عمارتیں موجود ہیں ،، سب سے زیادہ ناقابل رہائش عمارتیں دہلی کالونی میں ہیں دہلی کالونی میں 51 ناقابل رہائش عمارتیں ہیں۔
اس کے علاوہ 10 مخدوش عمارتیں مدنیہ آباد جبکہ 1 مخدوش عمارت لوئر گزری میں ہے۔
ایس بی سی اے انتظامیہ نے تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو فوری طور پر گھروں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ
سی بی سی حکام نے کہا کہ احکامات نہ ماننے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی۔
ان عمارتوں کے مکینوں کو دیگر جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انجینرنگ کونسل سے منظور شدہ کسی بھی اسٹرکچرل انجنیئر سے عمارتوں کا معائنہ کرائیں معائنہ کے بعد عمارت کی اسٹیبلیٹی رپورٹ سی بی سی کے آفس میں جلد از جلد جمع کرائیں۔