کوئٹہ : بلوچستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، تاہم کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 تھی اور اس کی گہرائی زمین کی سطح سے 30 کلومیٹر نیچے تھی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبے کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقے بارکھان کے شمال میں 26 کلومیٹر دور تھا
فوری طور پر کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ چند سیکنڈ کے لیے زمین کے ہلنے کا احساس ہوا، جس سے بہت سے لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔
حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔