اسلام آباد میں نوجوان موٹرسائیکل سمیت پانی کے ریلے میں بہہ گیا

اسلام آباد میں نوجوان موٹرسائیکل سمیت پانی کے ریلے میں بہہ گیا

اسلام آباد: شریف آباد نالہ اوور فلو ہونے کے باعث نوجوان موٹر سائیکل سمیت پانی کے ریلے میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شریف آباد نالہ اوور فلو ہوگیا، جس کے باعث پل سے گزرتے ہوئے نوجوان موٹرسائیکل سمیت نالے میں بہہ گیا۔

ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ، جس میں دیکھا گیا کہ پل سے لوگ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے تھے کہ اچانک آبی ریلا آیا اور موٹر سائیکل سوار کو بہا لے گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان بائیس سال کے نوجوان محسن شریف کی تلاش جاری ہے۔

کورنگ نالے میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، تین اوربچوں سمیت چھ افراد محصور ہوگئے ہیں تاہم غوطہ خور اور پولیس ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے فیملی کے چھ افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔