محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے روہڑی اور کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیا۔
محکمہ نارکوٹکس کے مطابق روہڑی میں گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 100کلو منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ ایکسائز سندھ نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فضل حق اور قربان علی کےناموں سےہوئی۔
ادھر کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 750گرام منشیات برآمد کی گئی، ملزمہ کی نشاندہی پر فلیٹ سے مزید 10کلو منشیات برآمد کی گئی۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے فلیٹ سیل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے دونوں چھاپہ مار ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا اولین ترجیح ہے منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔