محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پولیس شہدا پیکیج میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے پیکیجز میں 10،10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل پیکیج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی اور اےایس پی رینک شہید کے ورثا کو ایک کروڑ 60 لاکھ پیکیج ملےگا۔ ایس ایس پی، ایس پی، اےآئی جی شہید پیکیج 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گیا۔
ڈی آئی جی پی اور آئی جی کا شہید پیکیج 2 کروڑ 30لاکھ روپے ہو گا۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹس دیے جائیں گے شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 5مرلہ پلاٹ ملے گا، شہید اے ایس آئی اور ایس آئی کے ورثا کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا، شہد ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثا کو 10 مرلہ پلاٹ ملےگا۔
ایس ایس پی اور اعلیٰ شہید افسران کے ورثا کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا۔