اسٹریٹ کرائم : کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد وارداتیں

کراچی پولیس نے ماہ جون میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے، شہر میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 5 ہزار 300 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، ماہ جون میں مجموعی طور پر 5ہزار 300سے زائد شہری گاڑیوں، موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم ہوئے۔

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 138شہریوں سے گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں جبکہ شہریوں سے3883موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 1436شہری موبائل فون سے محروم ہوئے، اس کے علاوہ جون میں اغوا برائے تاوان کے 2 کیسز اور بھتہ خوری کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں اسٹریٹ کرائم ، 10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ

یاد رہے کہ کراچی میں رواں سال 2025 کے پہلے دو ماہ کے دوران وارداتوں کے 10,356 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں 2 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، 2024 کے پہلے 2 ماہ کے مقابلے رواں برس ان جرائم کی شرح 28.18 فیصد کم ہے۔