گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا حمیرااصغر کی تدفین کے انتظامات کا اعلان

حمیرا اصغر کراچی پیالوں میں نمک

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں حمیرا اصغر کا بھائی ہوں۔

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان کے تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں۔

حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ میں پڑی سڑ گئی! رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر حمیرا علی اصغر کے لواحقین تجہیز وتکفین میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تو میں حاضر ہوں۔

انھوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا کی تجہیز وتکفین کے تمام انتظامات میں اداکروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس کی قدر جانتے ہیں، ہمارے معاشرے کیلئے سوال ہے کہ جواں بیٹی کی لاش دفنانے والے نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر علی، جن کی عمر بیالیس برس تھی، ان کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

لاش انتہائی گلی سڑی حالت میں تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024 میں ہوئی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

حمیرا تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں، جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز تھے اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو تھی۔

https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-dead-body-case-news-city-court/