کراچی: والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 24 سالہ جبران کو موبائل فون دینے میں مزاحمت پر ڈکیتوں نے قتل کردیا۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں ملازمت پیشہ نوجوان چوتھی مرتبہ اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ گیا۔
تین مسلح ملزمان آئے اور موبائل فون کے ساتھ موٹر سائیکل بھی لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
ہیلمٹ پہننے نوجوان کو اپنے گھر کے باہر دیکھا گیا، نوجوان گھر سے موٹر سائیکل نکال کر گیٹ بند کرنے گیا جیسے ہی موٹر سائیکل پر بیٹھنے لگا تین ملزمان آگئے نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تو ڈاکو پیچھے بھاگے ،صورتحال دیکھ کر گلی میں لوگوں نے چور چور کی آوازیں لگانا شروع کر دی شور مچانے کے باوجود ملزم نے نوجوان پر پستول تان دی۔
ایک ملزم نے موبائل فون چھینا دوسرا موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا، ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے گئے۔