’شیکی شیکی‘ اداکارہ مایا علی بھی وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

’شیکی شیکی‘ اداکارہ مایا علی بھی وائرل ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ مایا علی بھی سوشل میڈیا کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماڈل اور اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش ویڈیو جاری کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ٹک ٹاک کے وائرل ٹرینڈ پر ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ اپنے کلاتنھگ برانڈ میں ساتھ کام کرنے والی دو لڑکیوں اور ساتھی اداکار وہاج علی کی اہلیہ ثنا فاروق کے ساتھ یادگار لمحے گزارتی دکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

ویڈیو میں مایا علی مختلف دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیرنے کے علاوہ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی ہنستی کھیلتی نظر آئیں، مایا نے اس ویڈیو پر ایک ایسا گانا لگایا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور وہ ایک بھارتی گلوکار سنجو راتھوڑ نے گایا ہے اور اداکارہ ایشا مالویا نے اس پر پرفارم کیا ہے۔

گانے کا نام ‘شیکی’ ہے جس پر ہر کوئی رقص کرتا نظر آرہا ہے لیکن مایا نے اس گانے پر اپنی زندگی کے محبت سے بھرے لمحے شیئر کیے، ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘میرے نزدیک اچھے دنوں کے اصل معنیٰ ایسے ہی لمحے ہیں۔’