’میری بیوی کو ’خوبصورت‘ کیوں کہا؟‘ شوہر ہوٹل ملازم پر بھڑک اٹھا

امریکا میں ہوٹل ملازم نے بیوی کو خوبصورت کہا تو شوہر آپے سے باہر ہوگیا۔

امریکی ریاست کنساس سٹی کے ریسٹورنٹ سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کی ہوٹل ملازم سے گرما گرم بحث بیوی کو خوبصورت کہنے کی وجہ سے ہوئی۔

وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل آرہا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ریسٹورنٹ ملازم نے اس شخص کی بیوی کو ’خوبصورت‘ کہا، آدمی یہ سن کر غصے میں آگیا اور کہنے لگے کہ میری بیوی کو خوبصورت مت کہو۔

ملازم نے کہا کہ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ کی اہلیہ خوبصورت ہیں لیکن شوہر کا غصہ کم نہ ہوا اور وہ کہنے لگا کہ تم ایسا کیوں کہو گے۔

اسٹاف ممبر کی جانب سے معذرت کے باوجود شوہر چیختا اور چلاتا رہا۔

شوہر نے کہا کہ جس عورت کو آپ جانتے ہیں اس سے بات کرنا اور اس کی شکل کے بارے میں کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہے، کلاس میں فرق ہے اور عزت میں فرق ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں کچھ کا خیال ہے کہ آدمی اپنی بیوی کے لیے کھڑا ہوا، دوسروں کا کہنا ہے کہ صورت حال کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکتا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ امریکا میں وہاں یہ سب ہونا نارمل ہے۔‘ چوتھے صارف نے کہا کہ ’عملے نے آپ کی بیوی کی تعریف کی یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔