آئرش بولر کرٹس کیمفر نے پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لے لیں

آئرش فاسٹ بولر کرٹس کیمفر نے پروفیشنل کرکٹ میں تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔

آئرلینڈ کے فاسٹ بولر پروفیشنل کرکٹ میں لگاتار پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آل راؤنڈر نے انڈر پوونژل ٹی 20 ٹرافی میں نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف انجام دیا،

کرٹس کیمفر نے انٹر پروونشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے میچ کے دوران   12 ویں اوور کی چوتھی اور  پانچویں گیند  پر  2 وکٹیں لیں۔

اسی طرح کرٹس کیمفر نے اپنے اگلے اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر بھی وکٹیں لے لیں۔

کیمفر اس سے پہلے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔