تاجکستان کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کو صبح 5 بجے کے قریب حکام نے مونٹی نیگرو سے دبئی پہنچنے کے فوری بعد حراست میں لیا۔
عبدوروزق کی شکایت کی نوعیت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
کمپنی کے ایک نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ اسے چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
روزوق جو گروتھ ہارمون کی کمی کی وجہ سے صرف تین فٹ کے ہیں، ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ہے اور وہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم ہے۔ ان کی مقبولیت موسیقی، وائرل ویڈیوز، اور ریئلٹی شو بگ باس سے ہے۔