یوراج سنگھ کے چیریٹی ایونٹ میں ویرات کوہلی سے انوشکا شرما اور بچوں کے بارے میں پوچھا گیا، کرکٹر کے جواب نے مداح کو حیران کردیا۔
ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بھارت کے سابق کپتان اب بھی میدان سے باہرکافی فین فالونگ رکھتے ہیں، کوہلی 3 جون کو رائل چیلنجرز بنگلورو کےلیے پہلی بار آئی پی ایل جیتنے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔
حال ہی میں کوہلی کی یوراج کے چیریٹی ایونٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں کوہلی کو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب ان کے ایک قریبی دوست نے ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں وامیکا اور اکا کے بارے میں پوچھا۔
I want to know the person who made Kohli smile like this!! pic.twitter.com/fmCxDZqi1g
— Gaurav (@Melbourne__82) July 12, 2025
اس دوران انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ بیٹھے کوہلی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا لیکن دوست کو اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا اور بچے گھر میں ہیں اور بچے سو رہے ہیں۔
چیریٹی ایونٹ سے پہلے کوہلی اور انوشکا کو ومبلڈن 2025 میں دیکھا گیا تھا، کوہلی نے اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ پر کھلاڑیوں کو بہت زیادہ دباؤ کا تجربہ کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں ٹینس پلیئرز کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، اس وجہ سے کہ ان کا اپنے آپ کو پرسکون رکھنا، فٹ رکھنا اور اس طرح کی ذہنی طاقت کا مظاہرہ کرنا واقعی متاثر کن ہے۔