(13 جولائی 2025) غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں اور بربریت میں شہید ہونے والے بچوں کیلیے شہر تل ابیب میں مظاہرے کیے گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کیلیے خاموش احتجاجی مظاہرے کیلیے جمع ہوئے اور جنگ کے خاتمے کیلیے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
خاموش مطاہرین نے سڑک کنارے موم بتیاں اور شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر اٹھا رکھیں جن میں سینکڑوں معصوموں کو دکھایا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور غزہ میں یرغمال اسرائیلی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں موجود آفر کاسف نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں تکلیف اور شرمندہ ہوں کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، اسرائیل تقریباً دو سالوں سے غزہ میں نسل کشی اور ہزاروں بے گناہ شہریوں اور بچوں کو قتل کررہا ہے۔
مظاہرے میں موجود ماہر نفسیات ہیلن ریسل نے کہا کہ یہ جنگ صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر جاری ہے اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے۔