مچل اسٹارک نے بریٹ لی کو پیچھے چھوڑ دیا

اسپیڈاسٹار مچل اسٹارک نے بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

پیسر مچل اسٹارک بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے لئے تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

اسٹارک نے آسٹریلیا کے لئے سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سابقہ پیسر بریٹ لی کو تینوں فارمیٹس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے پیسر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ بریٹ لی نے 322 بین الاقوامی میچوں میں 718 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 76 ٹیسٹوں میں 310 وکٹیں اور 221 ون ڈے میں 380 اور 25 ٹی 20 آئس میں 28 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسٹارک کے پاس اب 292 میچوں میں 719 وکٹیں ہیں۔

اسٹارک نے اب تک 100 ٹیسٹوں میں 396 وکٹیں، 127 ون ڈے میں 244 وکٹیں ، اور 65 ٹی 20 میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ تینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کے لئے باقاعدہ فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔