ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریلسر گولڈ برگ ریٹائر، ورلڈ چیمپئن کیخلاف آخری مقابلہ نہ جیت سکے

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مشہور و معروف ریلسر گولڈ برگ 3 دہائیوں بعد ریٹائر ہوگئے، وہ اپنے کیریئر کا آخر میچ نہ جیت سکے۔

12 جولائی کو اپنے آخری میچ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گنٹھر اور گولڈ برگ کے درمیان مقابلہ تھا جسے دیکھنے کےلیے پرجوش شائقین کی بڑی موجود تھی، ایونٹ کا انعقاد گولڈ برگ کے آبائی شہر اٹلانٹا میں ہوا تھا۔

کریئر کے آخری ریسلنگ مقابلے میں گولڈ برگ اور گنٹھر کے درمیان مقابلہ تھوڑا محتاط انداز میں شروع ہوا، ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مسلسل گولڈ برگ کے زخمی گھٹنے کو نشانہ بناتے رہے۔

چیمپئن بننے کی سرتوڑ کوشش میں گولڈ برگ نے اپنے مخصوص داؤ Spear اور جیک ہیمر کا بھی استعمال بھی مگر دفاعی چیمپئن نے ان کے ہر حربے کو ناکام بنادیا۔

ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے ہونے والا مقابلہ بالآخر گنٹھر کے نام رہا، 58 سالہ گولڈ برگ کو گنٹھر نے سلیپر سب مشن داؤ کے ذریعے ہرایا، مقابلے کے دوران گنٹھر کی گولڈ برگ کے بیٹے سے بحث بھی ہوئی۔

میچ سے قبل گولڈ برگ اپنے دوستوں کے ساتھ رنگ میں آئے جبکہ 14 منٹ دورانیے کے میچ کے بعد گولڈ برگ کے خاندان کے افراد اور دوست رنگ میں جمع ہوئے اور ریسلر نے الوداعی جملے ادا کیے۔