’ 90روز کی تحریک بانی کیلئے نہیں صوبائی حکومت بچانے کیلئے ہے‘

وفاقی وزیر امیرمقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگنے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں وزیراعلیٰ کےپی خود بےاختیار ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ 90روز کی تحریک بانی کیلئے نہیں صوبائی حکومت بچانے کیلئے ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو خود پارٹی کے اندر سے خطرہ ہے مذاکرات کی بات کر کے تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوچکی۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 روز کا اعلان اعتراف شکست اور فائنل کال سے بھی برے انجام کا آغاز ہے، 9 مئی کرنے والے اب 90روز کی تحریک چلانے نکلے ہیں پی ٹی آئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/gandapur-pti-90-days-movement-13-07-2025/

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تحریک کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے جو 90 روز تک جاری رہے گی۔

علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال میں سب سے زیادہ تحاریک پی ٹی آئی نے چلائی ہے اور لوگوں کوشعور دیا، کل پورے پاکستان سے لوگ لاہور آئے اور ہماری میٹنگ ہوئی، کل تحریک کو آگے کیسے لے کر جانے سے متعلق بات ہوئی ہے، ہر شہر اور گلی میں تحریک چلائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ملک کیلیے ہمارے کارکنون نے قربانیاں دیں، ہمارے لوگوں کو توڑا گیا اور لیڈرشپ پر تشدد کیا گیا، ہم سے انتخابی نشان لے لیا گیا لیکن 8 فروری کو لوگوں نے ووٹ دے کر ثابت کر دیا، دنیا کی تاریخ میں کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا۔