امریکا : چرچ میں فائرنگ سے دو خواتین ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

چرچ فائرنگ

امریکا میں ایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 خواتین ہلاک اور ایک اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسٹن میں چرچ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں اور دو مرد شدید زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Church shooting

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے فائٹ کاؤنٹی کے بلیوگراس ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ کی، پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور 27 کلومیٹر دور چرچ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چرچ میں ملزم کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مسلح شخص نے پہلے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، پھر ایک گاڑی چھینی اور ایک چرچ میں جا کر لوگوں پر گولیاں چلا دیں، جس سے دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں فائرنگ سے دو مرد بھی زخمی ہوئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت 72 سالہ بیورلی گم اور 32 سالہ کرسٹینا کومبز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور کا چرچ میں موجود افراد سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے کہا کہ فاتھے کاؤنٹی کے کارونر آفس ہلاک شدگان کی شناخت جاری کرے گا۔