انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

جکارتہ (14 جولائی 2025) : انڈونیشیا میں 7.0 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے تانم بار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ مغربی انڈونیشیا کے وقت کے مطابق دوپہر 12:49 پر آیا (0549 GMT)، اس کا مرکز مشرقی مالوکو صوبے کے شہر تول سے تقریباً 177 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلہ تقریباً 66 کلومیٹر (40 میل) کی گہرائی میں آیا، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں پایا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل کئی تباہ کن زلزلوں نے ہزاروں جانیں لیں ، جنوری 2021 میں سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

سال 2018 میں، 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی سے 2,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک ترین زلزلوں میں سے ایک 2004 میں آیا تھا ، جب آچے صوبے میں زیر سمندر 9.1 کی شدت کے زلزلے نے ایک بڑے سونامی کو جنم دیا تھا، جس سے صرف انڈونیشیا میں 170,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔