سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 19 جولائی کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
فضل مقیم خان کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کی ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں گے ہڑتال پرامن لیکن بامقصد ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار دشمن پالیسیوں کو کسی طور قبول نہیں کریں گے، ایف بی آر کو غیرمعمولی اختیار دے کر کاروباری طبقے پر ظلم کیاگیا، برآمدات پر ایف ٹی آر ختم کرنا سراسر ظلم ہے۔
ادھر لاہور میں چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن عبدالباسط نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی کا آرڈر فوری واپس لے ایک دن کے چوزے پر 10 روپے ٹیکس لگانےکی کوئی منطق نہیں، 19جولائی کوتاجربرادری کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔
عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ٹیکس لگےگا تو فارمر پیداوار کرنا بند کر دیں گے صرف باتیں ہیں کہ حمزہ شہبازمرغی کی قیمت کنٹرول کرتا ہے، 28ہزار شیڈز میں سےحمزہ شہباز کے 2 شیڈ ہیں کیسے قیمت کا تعین کر سکتے ہیں؟ حمزہ شہباز شریف نے تو وہ شیڈ بھی چھوڑ دئیے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-chamber-of-commerce-strike-fbr-rules/
ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ، 19 جولائی کو ملک میں کہیں کوئی سپلائی یا گاڑی نہیں چلے گی۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 19 جولائی کو ملک بھرمیں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر کراچی گڈز کیریئر ملک شیر خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ برادری تاجروں کیساتھ ہے ۔ 19 جولائی کو ملک میں کہیں کوئی سپلائی یا گاڑی نہیں چلے گی۔
جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ فوری انکم ٹیکس سےمتعلق5مطالبات منظور کریں توہڑتال واپس لیں گے،وزیر خزانہ کراچی آکر بھی ہم سے ملاقات نہیں کررہے، ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے۔