وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے سب کو متحد ہوکر آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی میں اتحاد اور قوم کو یکجا رکھن ےکی بات کی، سینیٹ سے متعلق تمام فیصلے عمران خان ہی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی بنیادی ترجیح قانون کی بالادستی ہے، اداروں کے درمیان اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے، پارٹی کی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جبر کی صورت میں جلد لائحہ عمل پیش کیا جائے گا، احتجاج کے حق پر قدغن افسوسناک ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے، اپنے دفاع کی بات کرتا ہوں تو اسے دھمکی کہا جاتا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ریسکیو سمیت تمام شعبوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے۔