’مردہ‘ پوسٹ مارٹم کے وقت اچانک زندہ ہوگیا

بھارت میں مردہ پوسٹ مارٹم کے وقت اچانک زندہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں پوسٹ مارٹم کی تیاریاں جاری ہیں اس دوران مدہ سانس لینے لگا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

دھنرووا تھانہ کی حدود چھاتی پنچایت کے نواسیچک کوٹھیا گاؤں میں نوجوان ندی میں نہانے گیا اور پھسل کر گہرے پانی میں جاگرا، نوجوان کی موت ڈوبنے سے ہوئی جس کی شناخت اکشے کمار ولد امین کمار کے طور پر ہوئی۔

نوجوان کے ندی میں ڈوبنے کے بعد اہل علاقہ نے کافی تگ و دو کے بعد لاش نکالی اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی، اسی دوران متوفی کے اہلخانہ بھی پہنچ گئے۔

اہلخانہ نے دیکھا کہ نوجوان کی سانسیں چل رہی تھیں پھر جلدی سے گھر والے اسے پی ایم سی ایچ اسپتال لے گئے۔

نوجوان کا پی ایم سی ایچ میں چند گھنٹے تک علاج کیا گیا تاہم گھنٹوں بعد اس کی موت ہو گئی۔ تھانہ انچارج شوبھندو کمار نے بتایا کہ جب اسے دریا سے نکالا گیا تو اس وقت ان کی سانسیں بند ہو گئی تھیں لیکن اہل خانہ کی درخواست پر اسے پی ایم سی ایچ اسپتال بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کچھ دیر کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ زندہ ہے، لیکن وہ مر چکا تھا۔