آئی فون17 سیریز کی سب سے خاص بات کیا ہوگی؟

ایپل ستمبر 2025 میں آئی فون 17 سیریز کی نقاب کشائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اس بار خاص طور پر7 قسم کے فونز متعارف کرائے جائیں گے۔

بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی 9 یا 10 ستمبر کو ہونے والے لانچ ایونٹ کے دوران نئی لائن اپ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اس سال ایونٹ میں آئی فون 17 سیریز کے تحت سات ماڈلز کی نمائش متوقع ہے، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو، اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔

آئی فون 17 کی سب سے قابل ذکر اپ گریڈز میں سے ایک فون کے بیک سائیڈ کیمرے کا ایک نمایاں ری ڈیزائن ہوگا جو صارفین کو نیا تجربہ فراہم کریگا۔

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

روایتی طور پر آئی فون کے نئے ماڈل کو ستمبر میں ہی لانچ کیا جاتا ہے، اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ آئی فون لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔

تاہم متعدد رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کو 12 ستمبر کو لانچ ہونے کے بعد جلد ہی مارکیٹ میں صارفین کےلیے لایا جائے گا، جس کے بعد 19 ستمبر کو اسے مکمل ریٹیل لانچ کیا جائے گا۔

آئی فون 17 پرو میکس کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو عام طور پر اعلیٰ درجے کے گیمنگ فونز میں ڈیمانڈ ٹاسک کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

اس نئے فون میں ایپل A19 پرو چپ کے ساتھ ریم کو 12 جی بی تک بڑھانے کی بھی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے بھی پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں پتلی بیزلز کے ساتھ ایک سلیک ڈیزائن ایک بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا، آئی فون 17 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/foldable-iphone-display-production-begins/