اسپین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سیاحوں کی جان پر بن آئی

جنوبی اسپین 5.5 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسپین کے المیریا اور ملاگا جیسے سیاحتی ریزورٹ میں سیاح اور وہاں کے مقامی لوگوں کےلیے 14 جولائی کی صبح پریشان کن تھی، وہ سویرے زلزلے کی جھٹکوں کے ساتھ بیدار ہوئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

صبح تقریباً 7:00 بجے جنوبی اسپین کے علاقوں میں زلزلہ آیا جس کی وجہ سے مختلف سیاحتی مقامات پر بھی تھرتھراہٹ محسوس کی گئی خاص طور پر ملاگا اور المیریا اس کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

کچھ سیکنڈ کے لیے اسپین کے 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں زلزلے کی شدت محسوس کی گئی، ان میں ویلز- ملاگا، ٹورے ڈیل مار، گراناڈا اور ساحلی شہر روکیٹاس ڈی مار اور المریا شامل ہیں۔

جنوبی اسپین پر زلزلے کے اثرات کے حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز تقریباً 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی زمینی گہرائی میں تھا۔

بہت سے رہائشیوں اور سیاحوں نے اپنی حیرت اور پریشانی کو بیان کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنی الجھن اور گھبراہٹ کی کہانیاں سنائیں۔

المیریا کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ’’میرا پورا گھر ہل رہا تھا، صوبہ المیریا کے ایک گاؤں اگوا امرگا میں ایک سیاح نے زلزلے کے اثرات کے بارے میں بتایا کہ "میں لیٹا ہوا تھا، اور پورا گھر تقریباً چند سیکنڈ کے لیے لرز رہا تھا”۔

اس دوران ایک زبردست چیخ سنائی دی۔ اس نے مجھے اور میرے تمام رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ملحقہ احاطے کے لوگوں کو بھی جگا دیا تھا۔

https://urdu.arynews.tv/japan-earthquakes-tokara-islands-12-july-2025/