کراچی : ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ، اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی : ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ، اہم انکشاف سامنے آگیا

کراچی : شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، ابتدائی طور پر لاش 10سے12 روز پرانی لگتی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ فنگرپرنٹس سے شناخت کرنے کی کوشش کی گئی لیک لاش زیادہ پرانی ہونےکی وجہ سےفنگرپرنٹس نہیں مل سکے۔

انھوں نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مختلف پہلووں سے تفتیش کررہے ہیں۔

تھانوں کو خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ پر فوری اطلاع کی ہدایت دی ہے ، ایک فیملی سے بھی رابطہ کیا مگر خاتون کی شناخت نہیں ہوئی۔

یاد رہے ملیرندی سے خاتون کی 2 روز قبل ڈرم سے لاش ملی تھی، جس کے بعد مقدمہ سرکار مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

جس میں کہا گیا کہ لیڈی ایم ایل او کی جانب سے تین اعضا کے سیمپل لے لیے گئے ہیں، خاتون کو نامعلوم افراد نےکسی رنجش کی بنا پر قتل کیا اور قتل کے بعد نیلے رنگ کے پلاسٹک کے ڈرم میں بند کیا گیا۔

متن میں مزید کہنا تھا کہ ملزمان لاش کو ملیر ندی بند جاجی شمبے گوٹھ پر پھینک کرفرار ہوئے، خاتون کو ایک سے زائد افراد نے مل کر قتل کیا۔