اسلام آباد : عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی جانب سے رینٹ پر لی گاڑی کی سپرداری کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی جانب سے رینٹ پر گاڑی لینے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
سیشن عدالت نے گاڑی کی سپرداری کی درخواست خارج کردی، درخواست میں کہا گیا درخواست گزار اور گاڑی کاواردات سےکوئی تعلق نہیں اور درخواست گزار مقدمہ میں نامزد یا مطلوب نہیں ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متعلقہ گاڑی ملزم عمر حیات نے واردات سے پہلے اور بع دمیں استعمال کی، متعلقہ گاڑی کو ملزم کی نشاندہی پر قبضےمیں لی تھی، پولیس
حکام کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے رینٹ کا معاہدہ، سی سی ٹی وی پولیس کوپیش نہیں کی جبکہ درخواست گزار اور گاڑی کےڈرائیور سے مقدمےمیں شہادت مطلوب ہے۔
عدالت نے پولیس ،درخواست گزار کے دلائل کےبعدسپرداری کی درخواست خارج کی۔
مزید پڑھیں : ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کے تہلکہ خیز انکشافات
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے ثناء کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔