پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے 10 افراد جاں بحق ہوگے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے 10 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے ہیں۔
بہاولنگر میں چھت گرنے، کرنٹ لگنے، آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے، اوکاڑہ میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔
یہ پڑھیں: محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، پاکپتن میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
مظفر گڑھ، کوٹ ادو، دیپالپوراورساہیوال سمیت دیگرشہروں میں چھتیں گرنے اوردیگرواقعات میں متعدد زخمی ہوئے۔
ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزمیں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔